اگر میں غلط ہوتا تو کیا ہوتا؟ - CPRLV

"ایک سوال، ایک مہم۔ اگر میں غلط ہوتا تو کیا ہوتا؟"

اس مہم کو دیکھیں

اگر میں غلط ہوتا تو کیا ہوتا؟ کو کینڈین سینٹر فار پریوینشن آف ریڈکلائزیشن لیڈنگ ٹو وائیلینس (CPRLV) نے “تشدد کا سبب بننے والے بنیاد پرستانہ اور انتہا پسندانہ بحث و مباحثہ کے کے خلاف رجعت اور تنقیدی سوچ کی مہارت کو حفاظتی عوامل کے طور پر ترغیب دینے” کے لیے تیار کیا تھا۔ یہ مہم پانچ موضوعات پر اپنی توجہ مرکوز کرتی ہے، جو کہ اکثر انتہا پسندانہ گروپوں کے ذریعے اپنائے جانے والے “سیاہ و سفید” عالمی نظریے کی عکّاسی کرتے ہیں، یعنی “میں یہاں پر موزوں نہیں ہوں”، “سب کے لیے ہمارا تصور”، “ہم ان کے خلاف”، “اس سے مجھے کوئی سرو کار نہیں”، اور آخری “وہ سب ایک ہی ہیں”۔ ڈیجیٹل پوسٹروں اور ویڈیو مواد کے ذریعے ان موضوعات پر توجہ دی گئی ہیں، جن کی مثالوں میں سابق انتہا پسندوں کے ذریعے ایسے مواقع کا اشتراک جس میں انہوں نے پہلی بار انتہا پسندانہ تحریکوں کے ذریعے ان پر لاگو کی گئی نظریاتی سزایابیوں پر سوالات اٹھانا شروع کیا تھا، شامل ہے۔

تعلیمی رہنمائی، ورک شاپس، اور پیغام کی آواز کو بڑھانے اور نوجوانوں اور نوجوان کارکنوں کو خود اعتمادی کے ساتھ بنیاد پرستی اور انتہا پسندی جیسے مشکل موضوعات پر توجہ دینے کے لیے مرتب کردہ دیگر مماثل طریقہ کار پوسٹر اور ویڈیو مواد کو مکمل کرتے ہیں۔ حالانکہ مہم CPRLV کے ذریعہ تیار کی گئی تھی اور انہیں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم اس کی اپنی ویب سائٹ ہے، جہاں پر تمام متعلقہ مواد کوحاصل کر کے ان کا اشتراک کیا جا سکتا ہے، اور انہیں ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مہمات

ایوری ڈے ریسیزم

نسل پرستی سے متعلق بیداری کو بڑھانے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے عام کی گئی مہم۔

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں