چیلنج

نفرت انگیز اور تقسیم کرنے والے نظریات اور گروہ اس ڈیجیٹل دور میں انتہائی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ ان کا عروج ہمارے معاشروں کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ تشدد کو ہوا دیتے ہیں، بلکہ یہ عدم اعتماد، مخالفانہ رویے اور نفرت کو بھی پھیلاتے ہیں۔ ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، لیکن وہ لوگ جن کی مسائل پر بلند ہونے والی آوازیں انتہائی درکار ہوتی ہیں اور بے انتہا تاثر پیدا کرسکتی ہیں، عموماً ان کی سنوائی نہیں ہوتی۔ ہمیں ان میسنجرز کو ہر لحاظ سے آراستہ کرنے کے لیے، موجودہ رہنمائی، ٹولز، مواخذ اور حقیقی دنیا کی مثالوں کو ایک ہی مقام پر آسانی کے ساتھ دستیاب بنانا ضروری تھا۔

چیلنج کا مقابلہ کرنا

مہم کی ٹول کٹ آپ کے کام میں معاونت کے لیے رہنما ہدایات اور تمام تر مواخذ کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ یہ سرگرمِ عمل کارکنوں کی نئی نسل اور ایسے کمیونٹی اداروں کو تعلیم دینے، اہل اور بااختیار بنانے کے لیے ایک نیا اور انتہائی متحرک ڈیجیٹل ماخذ ہے جو کمیونٹی کے مابین ربط، شرکتِ عمل اور تحمل کو فروغ دینے کے لیے منظم انداز میں کام کرتا ہے۔

آپ کے لیے ماہر ہونا ضروری نہیں ہے

اس ٹول کٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو سالہا سال کے تجربے کی ضرورت نہیں۔ خواہ آپ کسی مخصوص سرگرمی میں دلچسپی رکھنے والے ایک نوجوان ہوں، کسی کمپنی میں باہمی ربط کے فروغ کے لیے کوشاں ایک منیجر ہوں، فیلڈ میں کام کرنے والی ایک این جی او ہوں، شہر کے اہلکار ہوں یا پھر ایک ایسے فکرانگیز فرد ہوں جو نفرت انگیزی، تقسیم اور مخالفانہ رویوں کے خلاف آواز بلند کرنا چاہتےہو، تو یہ ٹول آپ کے لیے ہے۔

مجھے یہاں کیا مل سکتا ہے؟

ترغیب

دیگر مہمات سے حوصلہ ترغیب و افزائی حاصل کریں! ترغیب کا سیکشن عالمی مہماتی مثالوں کا ایک سلسلہ فراہم کرتا ہے جو مختلف مسائل کے حل کے لیے کام کرتی ہیں، سامعین کی توجہ ایک حد پر مرکوز رکھتی ہیں، مختلف میڈیا استعمال کرتی ہیں اور ان گنت جغرافیوں اور زبانوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

معلومات

ہماری مواخذ کی لائبریری مختلف شعبوں بشمول اشتہارات اور ہدف انگیزی،آن لائن تحفظ ، اپنی مہم کی پیمائش کیسے کی جائے اور دیگر عوامل پر رہنمائی اور ’’کیسے ہوتا ہے‘‘ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

تین درجاتی ٹول

کیا کسی مہم کا خیال آپ کے ذہن میں ہے؟ اپنی انگلیاں کی بورڈ پر جمائیں! ایسی مرتکز مہم تخلیق کرنے کے لیے ہمارے تین درجاتی عمل کو استعمال کریں جو باہمی ربط، شرکتِ عمل اور تحمل کے فروغ کے ذریعے نفرت کو شکست دیتا ہے۔ اس تحریک میں ہمارے ساتھ شامل ہوں!

آغاز کریں

اپنی مہم کی منصوبہ بندی اور تشہیر کے لئے ہماری انٹرایکٹو ٹول کٹ کو استعمال کرنے کیلئے سائن اپ کریں. آپ اپنی مہم کو کیس اسٹڈی کے طور پر بھی پیش کرسکتے ہیں جو ویب سائٹ پر نمایاں ہوسکتی ہے۔

سائن اپ