WeAreAllEngland#

یہ سوشل میڈیا پر مبنی ایک مہم ہے، جو معاشرتی بھائی چارے کو فروغ دینے اور عدم تحمل کو ختم کرنے کے لیے فٹ بال کے ساتھ عوام کی لگاؤ کا فائدہ اٹھاتی ہے۔

اس مہم کو دیکھیں

برٹش فیوچر ایک غیر متعصب تھنک ٹینک ہے جو کہ شناخت، انضمام، ترک وطن اور مواقع سے متعلق مسائل پر کام کر رہی ہے۔ برٹش فیوچر کھلے مباحثے اور گفتگو کے ذریعے شہریوں کو مشغول رکھنے کا اور اس کی مدد سے ایک مشمولہ اور پرامن برطانیہ کی تعمیر کا متمنی ہے ۔

WeAreAllEngland# کا 2016 میں یورپی فٹبال چمپیئنشپس سے عین قبل اس بات کی تحقیق کے بعد آغاز کیا گیا تھا کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم برطانوی قومی شناخت کی سب اسے اہم علامتوں میں سے ایک ہے۔ دیگر قومی آئیکن کے مقابلے میں انگلینڈ فٹبال اسکویڈ تمام پس منظر کے حامل اور مذاہب سے وابستہ برطانوی شہریوں کو یکجا کرتی ہے۔ برٹش فیوچر نے انگینڈ فٹبال کے جشن اور اس کی حمایت کے ذریعے سماجی بھائی چارہ اور تحمل کو فروغ دینے میں مدد کے لیے WeAreAllEngland# مہم تخلیق کی۔ انگلینڈ کے پرستاروں کو ہیش ٹیگ WeAreAllEngland# استعمال کرتے ہوئے گول کے جشن اور اپنی سیلفی کو پوسٹ کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔ برٹش فیوچر نے “ہم سب انگلینڈ ہیں” پیغام کے ساتھ ایک سینٹ جارج کا کراس کا کپڑوں والا ایک جھنڈا بھی تیار کیا ، جسے ان کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے سوشل میڈیا پوسٹ میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ مہمات

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں