بد گمانی کے لیے کوئی جگہ نہیں

"برطانیہ میں بدگمانی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ نظر انداز نہ کرو۔ اس کا مقابلہ کرو۔"

اس مہم کو دیکھیں

برٹش فیوچر کی “بدگمانی کے لیے کوئی جگہ نہیں مہم ” ناظرین کو بیگانہ کرنے کے بجائے مشغول رکھنے کے لیے تھی، کیونکہ لوگ ایک متعدد نسلی معاشرے، تنوع اور ترک وطن والے مستقبل کے تعلق سے خدشات کا شکار تھے، جس کی بنا پر وہ دائیں بازو کی تنظیموں کے پیغامات کی زد میں تھے۔ برٹش فیوچر کے پاس موجود فوکس گروپ پر مبنی تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے، مہم کا کلیدی پیغام اس بات کو پیش کرنا تھا کہ حالانکہ آج برطانیہ میں اکثر لوگ نسل پرستی اور تعصب کو ناپسند کرتے ہیں، ایک متعصب اقلیت اب بھی نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتی تھی اور اس لیے اس سلسلے میں آواز اٹھانا اور مخالفت کرنا ضروری ہے۔

یہ آن لائن مہم تصویری خاکوں کے ایک سلسلے پر مرکوز تھی جس میں ایک پیغام موجود تھا:  “برطانیہ میں بدگمانی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ نظر انداز نہ کرو۔ اس کا مقابلہ کرو۔” ان تصویری خاکوں کو اس طرح سےمرتب کیا گیا تھا کہ ابتداً اس میں شامل تعصب کے واقعے کا پتہ لگانا مشکل تھا، جسے انہوں نے مواد کے ساتھ مشغولیت کی ترغیب دینے کے لیے شامل کیا تھا، تاکہ وہ اسے”چٹکی لیتے ہوئے یا زوم کرتے ہوئے” قریب سے دیکھیں؛ اور اس مہم کے پیغام کو بڑا کرتے ہوئے دیکھیں کہ تعصب اور بد گمانی کے واقعات کی شناخت اور ان کا مقابلہ ضروری ہے۔ اس مہم کا ایک اضافی مقصد متجسس صارفین کو ایک ایسے پوسٹ کی طرف متوجہ کرنا تھا جس مے بدگمانی کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے لوگ کیا کر سکتے ہیں اس کی معلومات شامل تھی، اور اسے ایک ایسی تحقیق کی بنیاد پر عمل مے لایا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اکثر لوگ اس بات کے تعلق سے غیر یقینی کا شکار ہیں کہ نفرت کا سامنا کرنے پر انہیں کیا کرنا ہوگا۔ اس مہم کے ذریعے اس بات کی توقع کی گئی کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ اس معلومات کو دیکھنے والے لوگوں کو نسل پرستی یا بدگمانی سے متعلق کوئی واقعہ نظر میں آئے تو وہ تعصب کے شکار شخص کی حمایت میں کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ مہمات

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں