محاذ کی خبریں

  15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے ایک مزاحیہ کتاب اور ویڈیو سیریز۔

اس مہم کو دیکھیں

محاذ کی خبریں (TFF) ایک ایسی مہم تھی جسے انتہائی مخصوص ہدف سامعین – 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے مرتب کیا گیا تھا جن کے حوالے سے غیرملکی جنگجو بننے اور داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا خدشہ تھا۔ TFF کا مقصد سابقہ دہشت گردوں اور انتہاپسندی کے خاتمے کا عمل اختیار کرنے والے افراد کے بیانیوں کو استعمال کرتے ہوئے ان عوامل کو کمزور کرنا تھا جو نوجوانوں کے لیے داعش کے نظریات کو پُرکشش بناتے ہیں۔ ان افراد نے داعش کی اصلیت بتانے اور اس گروہ میں شمولیت اختیار کرنے کے مہلک حقائق کی وضاحت کے لیے اپنے ذاتی تجربات پیش کیے۔

TFF دس ماہ تک چلی اور یہ تین بنیادی مراحل اور نتائج پر مشتمل تھی: خاکوں پر مبنی بیانیے، ویڈیو فوٹیج، اور سماجی میڈیا کی شمولیت۔ پہلا مرحلہ خاکوں پر مبنی بیانیوں پر مشتمل تھا، جس کی توجہ کا مرکز خطرات کے شکار نوجوانوں کی داستانیں تھی، جنہیں مزاحیہ کتابوں اور حرکت کرتے کارٹونز کی ویڈیوز کی شکل میں سمجھایا گیا۔ ویڈیو مہم کا دوسرا مرحلہ ایک گمنام سابقہ دہشت گرد کے 10 منٹ طویل ویڈیو کلپس کی سیریز تھی جس میں وہ اپنے ذاتی تجربات بتاتا تھا۔ انہیں دستی کیمرے میں ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے لاگت بھی انتہائی کم آئی۔ TFF کا آخری مرحلہ ڈیجیٹل ویڈیوز کی باہمی ربط کی حامل سماجی میڈیا مہم تھی، جسے پہلے مرحلے میں مرتب کردہ مزاحیہ کتابوں سے اخذ کیا گیا تھا، تاکہ ایک مخصوص میعاد میں خطرات کے شکار نوجوانوں کے لیے اس میں دلچسپی پیدا کی جائے۔ اس کے علاوہ، محاذ سے خبریں نامی ویب سائٹ تخلیق کی گئی جو مہم کے تمام تر مواد کے لیے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی تھی۔

عمدہ انداز میں متعین کردہ ہدف سامعین اور پراجیکٹ کے نتیجے نے TFF کو ایک کامیاب مہم بنا دیا۔ سابقہ دہشت گردوں کے بیانیوں کو شامل کرنے کے فیصلے نے ایک جذباتی عنصر شامل کردیا جس سے ایسے تمام نوجوانوں تک رسائی میں مدد ملی جنہوں نے داعش کے نظریات میں شمولیت کا آغاز کردیا تھا اور ان تک بھی جو ابھی ان نظریات میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ اپنے پیغام کی اشاعت کے لیے مہم کی جانب سے مختلف ذرائع کے تخلیقی استعمال نے بھی شمولیت اور رسائی میں اضافے کو فروغ دیا۔

متعلقہ مہمات

جی لاڈز

ایک طنزیہ ویڈیو جو کہ طنز و مزاح کے ذریعے اسلامی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتی ہے۔

گمرہ کردہ (The Misled)

مشرق وسطی کے ریپ فنکاروں کی ایک ملٹی میڈیا مہم جو مایوس نوجوانوں کو آواز دے رہی ہے۔

آغاز کریں

اپنی مہم کی حکمتِ عملی تخلیق کرنے کے لیے سائن اپ کریں اور اپنا تخلیقی، تشہیری اور تجزیاتی منصوبہ تخلیق کریں۔ آپ ویب سائٹ پر اشاعت کا موقع پانے کے لیے اپنا کام بھی جمع کرواسکتے ہیں!

سائن اپ کریں