نفرت کے خلاف تعلیم

انتہا پسندی کے مسئلہ کا نوجوانوں، اساتذہ اور والدین کے لیے تعلیم اور وسائل تک رسائی کے ذریعے حل۔

اس مہم کو دیکھیں

ونائیٹڈ کنگڈم کے ہوم آفس اور محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن اگینسٹ ہیٹ ویب سائع تخلیق کیا ہے، جو طلبا، اساتذہ اور والدین کے لیے وسائل کے مرکز کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد یو کے میں نوجوانوں کو درپیش انتہا پسندی اور بنیادی پرستی کے خطرات سے آگاہی میں اضافہ کرنا ہے، اور اس طرح ایک باخبر اور مستحکم معاشرے کی تخلیق میں مدد کرنا ہے۔ یہ ویب سائٹ تین حصوں میں تقسیم کی گئی ہے – ہر حصّہ ان تین ہدفی گروپوں میں سے ایک کے لیے ہے۔ نوجوان رہنما اسلاموفوبیا اور یہود دشمنی جیسے موضوعات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، مباحثہ اور بات چیت کے خاکے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور یو کے کی تدارکی ذمہ داری کی وضاحت کرنے والی سرکاری دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اساتذہ اور والدین کے لیے بھی اس جیسے وسائل مع قابل ڈاؤن لوڈ نصاب اور اسباق کے منصوبے اور ساتھ ہی ساتھ اس بارے میں بھی رہنمائی موجود ہے کہ والدین کس طرح اپنے بچوں کو آن لائن نقصانات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس میں مفید اور عمدہ طریقے سے ترتیب شدہ سوال اور جواب کے حصے بھی موجود ہے، جو صارفین کو متعلقہ وسائل کی طرف بھیجتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تینوں حصوں میں مشورہ اور معاونتی خدمات کی طرف لنک اور ساتھ ہی ساتھ انتہا پسندی کے متعلق تشویشات اور واقعات کی اطلاع دینے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کا حصّہ طلبا کو اس بات سے بھی آگاہ کرتا ہے کہ شکایات کو کس طرح درج کیا جائے یا اپنے اسکول میں کام کرنے والے عملے کے کسی رکن کے بارے میں تشویشات کو کیسے آگے پہنچایا جائے۔

متعلقہ مہمات

WeAreAllEngland - British Future#

یہ سوشل میڈیا پر مبنی ایک مہم ہے، جو معاشرتی بھائی چارے کو فروغ دینے اور عدم تحمل کو ختم کرنے کے لیے فٹ بال کے ساتھ عوام کی لگاؤ کا فائدہ اٹھاتی ہے۔

ریڈیکل مڈل وے (Radical Middle Way)

"طاقتور مشغولیت افہام و تفہیم کے ذریعے آتی ہے۔ ہماری افہام و تفہیم غیر معمولی اسلامی اسکالروں، کارکنان اور ثقافتی شخصیات کے ایک نیٹ ورک سے آتی ہے..."

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں