مہماتی ٹول کٹ ڈیجیٹل سیکیورٹی کی چیک لسٹ

یہ سیکھیں کہ مہماتی ٹول کٹ ڈیجیٹل سیکیورٹی کی چیک لسٹ کے ساتھ آن لائن کیسے محفوظ رہا

اپنی مہم کے آغاز سے قبل، یہ لازم ہے کہ آپ متعلقہ خطرات پر غور کریں، خصوصاً جبکہ آپ کی مہم کا ہدف ستم رسیدہ گروہ ہوں یا اس کا مرکزِ توجہ حساس موضوعات ہوں جیسے کہ بنیاد پرستی، نفرت انگیز تقریر یا مجرمانہ گروہ بندی کی روایت۔ اگر آپ کی این جی او ستم رسیدہ سماجی حلقوں کے ساتھ کام کرتی ہے، تو اس بات پر غور و خوض خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس گروہ پر آپ کی مہم کے کیا ممکنہ نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں سے لے کر آن لائن ایذا رسانی اور بد تہذیبی تک، ڈیجیٹل دھمکی آمیز رویے مختلف شکلیں اختیار کرسکتے ہیں۔ اپنی مہم متعارف کروانے سے پہلے، یہ بات انتہائی اہم ہے کہ آپ اپنے اسٹاف اور انفراسٹرکچر کو لاحق ممکنہ خطرات سے آگہی کے لیے ایک طاقتور ممکنہ خطرات کا تجزیہ عمل میں لائیں، اور ان خطرات کو کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

وہ ادارے جو انسٹیٹیوشنز، کمپنیوں اور فلاحی اداروں کو ان کے آن لائن ممکنہ خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، آپ کو اپنی مہم کی ضروریات کے حوالے سے مخصوص مشورہ دے سکتے ہیں اور ممکنہ خطرات کے ایک جامع تجزیے کے لیے آپ کو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ این جی اوز کے لیے ڈیجیٹل سیکیورٹی پر قیمتی ذرائع معلومات اور رہنما ہدایات آن لائن بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہیں (ہماری ذرائع معلومات کی فہرست دیکھیں)۔

درج ذیل چیک لسٹ آپ کی مہم کی سیکیورٹی میں اضافے کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے چند اہم عوامل کا جائزہ پیش کرتی ہے۔ یہ فہرست جامع نہیں ہے اور یہ خصوصی طور پر مرتب کردہ ممکنہ خطرات کے تجزیے کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ ہر مہم چیلنجز کا ایک مخصوص مجموعہ پیش کرتی ہے جس کا دارومدار آپ کے ہدفی سامعین، زیرِعمل ملک اور جائے عمل پر ہوتا ہے۔

ڈیجیٹل سیکیورٹی کی چیک لسٹ [صارفین کو چاہیئے کہ ان چیزوں کو نشان زد کریں جو وہ اپنی مہم کے لیے زیرِ عمل لاچکے ہیں]

1 – کمپیوٹر کی سلامتی

  • اپنے کمپیوٹر کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں اور اینٹی وائرس اور فائروال سافٹ ویئر استعمال کریں
  • باقاعدگی کے ساتھ اپنے پاس ورڈز اپ ڈیٹ کریں اور ایک کوڈ یافتہ پاس ورڈ منیجر استعمال کریں
  • عوامی مقامات پر غیر محفوظ کنکشنز کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ منسلک نہ کریں
  • اپنے ڈیٹا، دستاویزات اور مواد کی سیکیورٹی اور کوڈنگ کو یقینی بنائیں
  • پاس ورڈ کے ذریعے محفوظ بنائی گئی بیرونی ہارڈ ڈرائیو استعمال کریں
  • دھوکہ دہی سے معلومات وصول کرنے والی ای میلز سے چوکنا رہیں، ای میلز میں دیے گئے لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور URL پر نظر رکھیں
  • اپنے نصب کردہ سافٹ ویئر کے حوالے سے محتاط رہیں؛ کریک شدہ یا غیر قانونی طور پر تخلیق کردہ سافٹ ویئر سے گریز کریں
  • USB ڈرائیوز کو اپنے کمپیوٹر میں نہ لگائیں جن کے بارے میں علم نہ ہو کہ وہ کس کی ہیں یا کہاں سے آئی ہیں

2 – فون کی سلامتی

  • فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھیں
  • باقاعدگی کے ساتھ کوڈ یافتہ بیک اپس بنائیں
  • اپنے فون پر جغرافیائی محلِ وقوع کو غیر فعال کریں
  • پاس ورڈ منیجر کے ساتھ مشکل پاس ورڈز استعمال کریں
  • رسائی کی اُن اجازتوں کا جائزہ لیں جو آپ نے مختلف ایپس کو دے رکھی ہیں
  • اشتہار کی ٹریکنگ کو غیر فعال بنائیں
  • اپنے ای میل اکاؤنٹس کے لیے SSL کو فعال بنائیں
  • عوامی نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے OpenVPN سے خود کو محفوظ بنائیں
  • غیر معتبر پاور پلگز استعمال نہ کریں

3 – اسٹاف کی سلامتی

  • پیشہ ورانہ سماجی میڈیا کے لیے یا اپنی مہم کے حوالے سے اپنا ذاتی ای میل استعمال نہ کریں
  • مہم کے دکھائی دینے والے پیغام رساں افراد کو ان کے تحفظ و بہبود کی یقین دہانی فراہم کریں
  • اپنے اسٹاف کو ان کے تحفظ و بہبود کی یقین دہانی فراہم کریں
  • اُن ممکنہ خطرات پر غور کریں جو آپ کی مہم آپ کے ہدفی سامعین کے لیے پیدا کرسکتی ہو
  • نئے سماجی میڈیا اکاؤنٹس تخلیق کریں جہاں سے آپ مہم کے صفحات کو باہم منسلک کرسکیں

دھمکی آمیز رویوں کا جواب

اگر آپ کی مہم مخالف سامعین کا نشانہ بن جائے، کسی بدباطن گروہ کے ہتھے لگ جائے، یا اسے کسی بھی قسم کے بحران کا سامنا ہو – خواہ آن لائن ایذا رسانی ہو، دھمکیاں ہوں یا پھر انتشار پھیلانے والے تبصرے (ٹرولنگ) – اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آپ کئی اقدامات کرسکتے ہیں:

  • اپنے ذاتی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے سماجی میڈیا چینلز پر تبصروں میں شامل نہ ہوں
  • خطرات سے دوچار افراد کے ساتھ براہِ راست رابطے کے لیے اہل اور تجربہ کار مصالحتی افراد کو استعمال کریں
  • اگر آپ کو اپنے استعمال کردہ کسی پلیٹ فارم پر نفرت انگیز تقریر کا سامنا ہوا ہو، تو اس کی رپورٹ کریں
  • آپ یا آپ کے ادارے کو دی جانے والی دھمکیوں کی اطلاع پولیس فورسز کو دیں
  • اگر پیش قدمی کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہوں، تو ہیلپ لائن پر کال کریں؛ بے شمار ادارے بشمول Access Now، NGOs کے لیے 24/7 مفت ہیلپ لائن رکھتے ہیں اور کئی زبانوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں
  • اگر آپ کو بڑے پیمانے پر سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا سامنا ہو، تو آپ اس کی اطلاع اپنے ملک میں موجود متعلقہ اتھارٹیز کو دے سکتے ہیں
  • مدد طلب کرتے ہوئے، اس بات کا یقین کرلیں کہ آپ ایک محفوظ ذریعہ ابلاغ کا استعمال کر رہے ہوں، جس کے لیے ہوسکتا ہے کہ ایک متبادل ڈیوائس کا استعمال درکار ہو

دوسرے وسائل

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں