مدھرس فار لائف

"دنیا بھر کے والدین کے نام: آگے بڑھے اور مدد اور تعاون طلب کریں اور آپ کے بچوں کو توپ کا ایندھن بنانے کے لیے چھیننے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے خلاف بات کرنے سے مت ہچکچائیں۔ ہم یہاں پر ہیں، اور ہم بہت ہیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔"

اس مہم کو دیکھیں

والدہ برائے زندگی (Mothers for Life) ایسے والدین کو ملانا چاہتی ہےجنہوں نے اپنے خاندان میں بنیاد پرستی کا سامنا کیا تھا اور خصوصاً جن کے بچوں کو داعش میں شامل ہونے کے لیے شام یا عراق کا سفر کرنا پڑا تھا۔ یہ گروپ عالمی طور پر کام کرتا ہے، “برائے والدین، بذریعے والدین” کے طور پر ، جس کا مقصد ایک ایسا حمایتی نیٹ ورک تیار کرنا ہےجو انتہا پسندی سے متاثرہ لوگوں کے لیے ہو۔ مدھرس فار لائف کے ذریعے والدین معلومات، وسائل اور خصوصی کاؤنسلینگ کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتیں ہیں جو کہ بنیاد پرستی کے مقابلے کے میدان میں کام کرتی ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں پر مدھرس فار لائف کی مضبوط موجودگی نہیں ہے، مدھرس فار لائف والدین کو معاونت تک رسائی دلانے کے لیے دنیا بھر میں موجودہ تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

کارروائی کی معاونتوں کے علاوہ، یہ نیٹ ورک مباحثوں کو فروغ دیتا ہے اور انتہا پسندی کے لئے جوابی بیانیہ کی ترغیب دیتا ہے۔ گروپ کے اراکین کو اپنے تجربات کو دیگر والدین کے ساتھ اشتراک کرنے کا موقع ملتا ہے اور اس کےساتھ ساتھ مدھرس فار لائف کے بلاگ میں اپنی کاوشوں کو شائع کرنے اور ویڈیو اور ریڈیو کی طرز والے وسائل تیار کرنے کا موقع ملتا ہے۔ 2016 میں یوم والدہ کے اعزاز میں، مدھرس فار لائف نے، ان کی کہانیوں کا عوام کے ساتھ اشتراک کرنے کے بعد ایک متابعت کے طور پر، داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کو ایک کھلا خط لکھا۔ یہ خط دلوں کے صدموں اور اس درد کو بیان کرتا ہے جو داعش کے ذریعے واقع ہوئے اور اس خط میں ننھی زندگیوں اور خاندانوں کی تباہی کے پس پردہ اس گروپ کے ذریعے اسلام کی تحریف کرکے اپنے نظریے کی بنیاد کے طور پر پیش کئے جانے کی حرکت کو للکارا گیا۔ اس جوابی بیانیے نے الزام کو داعش کے رہنماؤں کی طرف منتقل کیا اور انتہا پسندانہ تشدد کے عواقب کو مہذب طور پر ظاہر کیا۔

متعلقہ مہمات

انٹر سورس (Entre Soeurs)

عورت پر مرکوز ایک ویڈیو جس کا مقصد اسلامی انتہا پسندوں کے بیانیوں کو ناجائز ٹہرانا ہے

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں