نفرت کے خلاف گھنٹے

"ہاورز اگینسٹ ہیٹ دو عورتوں اور ایک شوقیہ گفتگو کے تبادلے کے ذریعہ شروع ہوا"

اس مہم کو دیکھیں

ہاورز اگینسٹ ہیٹ کو امریکی محکمہ خارجہ نے تعصب کا مقابلہ کرنے اور معاشرے کے تمام طبقات میں تکثیریت کو فروغ دینے کے لیے آف لائن سماجی فعالیت اور آن لائن بیداری پیدا کرنے کے ذریعے شروع کیا تھا۔ اسے 2011 میں خصوصی نمائندہ برائے مسلم برادری اور انسٹی ٹیوٹ فار اسٹراٹیجک ڈائیلاگ کی سربراہ فرح پنڈت اور کمبیٹ اینٹی سیمیزم سے ہنا روزنینٹال نے شروع کیا تھا۔

اصل مہم نے نوجوانوں کو اپنا ہدف بناتے ہوئے ان سے اپنے وقت میں سے ایک گھنٹہ اپنے سے مختلف لوگوں کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لیے عطیہ کرنے کا عہد کرنے کی ترغیب دی تھی۔ شرکت کنندگان نے بذریعہ آن لائن اس بات کا حلف لیا اور اس کے بعد اس پیغام کو سوشل میڈیا پر عام کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک تصویر شائع کی اور دوستوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی۔ تب سے یہ مہم پھیل گئی اور میلوکی میں جڑ پکڑ گئی، جو کہ اب میلوکی جیویش فیڈریشن کے ذریعہ چلائی جاتی ہے۔ معاشرے کے مختلف گروپوں کے درمیان مشغولیت اور بات چیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، ہاورز اگینسٹ ہیٹ ویب سائٹ میں اب گھر، اسکول اور کام کی جگہ کے لیے مختلف قسم کے وسائل تک رسائی شامل ہے، ہفتہ وار سوالات ہیں جو تنقیدی سوچ اور مشغولیت کی ترغیب دیتے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ یہ ویب سائٹ ایک ماہانہ “کافی ہاور اگینسٹ ہیٹ” کے طور پر نیا ایپیسوڈ پیش کرتی ہے جس میں رابطہ کار انڈریا برنسٹین کو نمایاں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مہمات

انتہا پسندی کو جانیں (KNOW Extremism)

یہ طلبا کی جانب سے تیار کی گئی ایک ایسی مہم ہے جو بذریعہ آن لائن نچلی سطح کو انتہا پسندی کے خلاف بات کرنے کا اختیار فراہم کرتی ہے۔

ریڈیکل مڈل وے (Radical Middle Way)

"طاقتور مشغولیت افہام و تفہیم کے ذریعے آتی ہے۔ ہماری افہام و تفہیم غیر معمولی اسلامی اسکالروں، کارکنان اور ثقافتی شخصیات کے ایک نیٹ ورک سے آتی ہے..."

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں