جھوٹی خبروں کا پتہ لگانے کا طریقہ - Flackcheck.org

ایک معلوماتی ویب سائٹ ہے جو سیاسی خواندگی کے ذریعے جھوٹی خبروں اور نفرت کے لیے رکاوٹ کھڑی کرنے کے لیے وقف ہے۔

اس مہم کو دیکھیں

Flackcheck.org یونیورسٹی آف پینسلووانیا کے انین برگ پبلک پالیسی سینٹر میں واقع ہے اور ایوارڈ یافتہ ویب سائٹ FactCheck.org سے منسلک ویب سائٹ ہے۔ Flackcheck.org سیاسی خواندگی کو فروغ دینے اور جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کو للکارتے ہوئے معاشرے کے لیے مضبوطی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس ویب سائٹ پر متعدد وسائل اور میڈیا شائع کیے جاتے ہیں جن کا مقصد عوام کو جھوٹی خبروں خصوصاً سیاسی اشتہارات میں غلط اطلاعات کوپہچاننے کے لیے ٹولز فراہم کرنا ہے۔

Flackcheck.org تین زمروں میں تقسیم ہے: سیاست، صحت اور سائنس۔ Flackcheck.org کے سیاسی حصّے کا مقصد ایسے عوام الناس اور خصوصاً نوجوانوں کو جنہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس سیاسی نقطہ نظر نہیں اپنایا ہے، یا کسی جماعت کے ساتھ الحاق قائم نہیں کیا ہے، دھوکہ دہی کے انداز کو پہچاننے اور انہیں مسترد کرنے کا طریقہ سکھانا ہے۔ غلط اطلاعات کو چھ زمروں میں تقسیم کر کے اور ان میں سے ہر ایک کو پہچاننے کے طریقے پرتفصیلی معلومات کی فراہمی کے ذریعے یہ کام بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیا گیا ہے۔ یہ سائٹ سیاسی تبصرہ اور موسمیاتی تبدیلی، ترک وطن اور بندوق پر قابو جیسی با مقصد مثالیں استعمال کرتی ہے۔ FlackCheck.org میں ایک مفید ‘انسِولیٹی لاگ’ ہے جس میں سیاسی نا شائستگی جیسا کہ ہتک آمیز یا نامعقول زبان کے استعمال یا کسی شخص یاجماعت کی شدید کردار کشی والے معاملات درج کیے جاتے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں متعدد ویڈیو موجود ہیں۔ Flackcheck کا 100 سے زائد ویڈیو پر مشتمل مختص کردہ ایک YouTube چینل بھی موجود ہے۔

متعلقہ مہمات

Radikale Hoflichkeit

"مل کر اور اچھے دلائل کے ساتھ، ہم اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ دائیں بازو کے پاپولسٹ کے پاس ہمارے خدشات اور اُمیدوں کے لیے کوئی جوابات نہیں ہیں۔"

انتہا پسندی کو جانیں (KNOW Extremism)

یہ طلبا کی جانب سے تیار کی گئی ایک ایسی مہم ہے جو بذریعہ آن لائن نچلی سطح کو انتہا پسندی کے خلاف بات کرنے کا اختیار فراہم کرتی ہے۔

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں