انتہا پسندی کے مکالمے

"نفرت ختم کریں۔ آج ہی گفتگو شروع کریں"

اس مہم کو دیکھیں

ایکسٹریم ڈائیلاگ ویڈیو اور تعلیمی ٹولز کا ایک سلسلہ ہے، جو استادوں کو انتہا پسندی اور بنیاد پرستی سے متعلق کلاس روم والے محفوظ مباحثوں کے انعقاد میں مدد کرتا ہے۔ ان ویڈیو کو پُر تشدد انتہا پسندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے فیس بک اور یو ٹیوب چینلوں میں بھی فروغ دیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ پبلک سیفٹی کینڈا کے ذریعہ مالی اعانت یافتہ ہے جو کہ کینڈائی لوگوں کو مختلف اقسام کے خطرات بشمول دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے وقف ایک سرکاری ایجنسی ہے۔

ملٹی میڈیا تعلیمی وسائل اور مختصر دستاویزی فلموں پر مشتمل ایکسٹریم ڈائیلاگ کا مقصد طلبا کی تنقیدی سوچ کی مہارتوں کو فروغ دینا اور انہیں بنیاد پرستی کے اثرات سے بچانا، مشترکہ اقدار کی کھوج لگانا اور تمام اقسام کے انتہا پسندانہ نشر و اشاعت اور افکارو نظریات کو للکار نا ہے۔ یہ فلمیں پُر تشدد انتہا پسندی سے گہرے طور پر متاثرہ لوگوں کی ذاتی کہانیاں بتاتی ہیں اور اس میں انتہا پسند گروپوں کے سابقہ اراکین کے اعترافات اور ساتھ ہی ساتھ پُر تشدد انتہا پسندی کے شکار لوگوں کے بیانات شامل ہیں۔ ایکسٹریم ڈائیلاگ کا 2015 میں کینڈا میں آغاز ہوا اور یہ تب سے وہاں سے نکل کر برطانیہ، جرمنی اور ہنگری میں ان ممالک کے لوگوں کی کہانیوں کو نمایاں کرنے والی نئی فلموں اور وسائل کے ساتھ پھیل گیا ہے۔

متعلقہ مہمات

ایک برائے ایک (One-To-One)

"سابق انتہا پسندوں اور آن لائن پر انتہا پسندوں کی طرف رجحان کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے درمیان مداخلتوں کی سہولت کی فراہمی"

ریپار لونس جہاد

واضح طور پر متعینہ ہدف والی ایک مہم جس کا مقصد تنقیدی آن لائن مشغولیت کو فروغ دینا اور اسلامی انتہا پسندوں کے پروپگینڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں