ریڈیکل مڈل وے

"طاقتور مشغولیت افہام و تفہیم کے ذریعے آتی ہے۔ ہماری افہام و تفہیم غیر معمولی اسلامی اسکالروں، کارکنان اور ثقافتی شخصیات کے ایک نیٹ ورک سے آتی ہے..."

اس مہم کو دیکھیں

ریڈیکل مِڈل وے (آر ایم ڈبلیو) بنیادی سطح کے ایک برطانوی مسلمانوں کی پہل ہے جو کہ معروف اسلامی علما اور شہری کارکنان پر مشتمل ہے۔ آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کے ذریعے آر ایم ڈبلیو برطانوی مسلم نوجوانوں کو ایک مستند عالم دین سے جوڑتے ہیں اور نوجوانون کو رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کی پیش کش کرتے ہیں اور انہیں کھلے مباحثے میں مشغول کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ مربوط معاشرے اور شہری ذمہ داری کو فروغ دیتے ہے۔ آر ایم ڈبلیو یو کے اور بیرونی ممالک مالی، پاکستان ، سوڈان اور انڈونیشیا میں مشغولیت کی سرگرمیوں کے ساتھ میں مسلم کمیونیٹیوں میں فعال ہے۔

آر ایم ڈبلیو اہم اسلامی معلومات کو آن لائن فراہم کرتی ہے، ہمہ اقسام کے سمعی و بصری مواد کی تخلیق و تشہیر کرتی ہیں اور اپنے اثرات کو بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ بطور آف لائن، آر ایم ڈبلیو نے تقریباً 170 سے زائد مختلف تقریبات منعقد کی ہے جن میں پینل مباحثوں سے لے کر پاپ کلچر والی تقاریب جیسا کہ ڈینجرس آٗیڈیا ٹورس، جو ہپ ہوپ فنکاروں اور اسپوکن ورڈ پوئٹری کو نمایاں کرتی ہیں، شامل ہے۔ یہ آن لائن اور آف لائن کوششیں نوجوانوں میں اپنے رسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے معروف ثقافتوں کے ساتھ سماجی فعالیت کو یکجا کرتی ہیں۔ آر ایم ڈبلیو کا مقصد ایک مثبت متبادل کی پیشکش کرنا اور ناظرین کو اپنی کمیونٹیوں میں ان مشغولیت کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرنا اور ساتھ ہی ساتھ اسلامی انتہا پسندوں کے بیانیے کا مقابلہ کرنا ہے۔

مزید معلومات:

متعلقہ مہمات

داعش کے خلاف ائمّہ

اسلامی انتہا پسندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تحقیق اور مذہبی کمیونٹیوں کے ساتھ مشغولیت۔

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں