فرصت (FURSA)

ایک زمینی سطح والی پیش قدمی جو بہبودی اور ملی جلی رہائش کو ماہرانہ اشتراک اور گفتگو کے ذریعہ فروغ دیتی ہے۔

اس مہم کو دیکھیں

 سرچ فار کامن گراؤنڈ ایک عالمی تنظیم ہےجو سماجی بھائی چارہ اور تصادم کی ثالثی پر اپنی توجہ مرکوز کرتی ہے۔ FURSA پروجیکٹ اپنی توجہ لبنان، عراق، اور ترکی کے پناہ گزیں کیمپ میں موجود نوجوانوں پر، خصوصی طور پر ان کے سماجی اور معاشی شمولیت پر مرکوز کرتی ہے۔ FURSA اس کے پچھلے پروجیکٹ “ساتھ مل کر بہتری” کو مزید بڑھاوا دیتی ہیں جو کہ فنکاری میں مہارتوں اور رسائی کو بڑھانے پر اپنا توجہ مرکوز کرتا تھا۔ پناہ گزیں کیمپوں میں تربیت کے ایّام منعقد کیے گئے تھے، جن میں نوجوانوں کو تکنیکی اورعملی مہارتوں میں شرکت کا موقع ملا۔ یہ ورک شاپ تھیٹر، فوٹو گرافی، مسائل کا حل کرنا اور گفتگو جیسی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتے تھے۔ اس تربیت کا مقصد نوجوانوں کو بنیادی مہارتیں فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی معاشی اور نفسیاتی بہبودی کو بہتر بنا سکے۔ FURSA کی تربیت میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو اس کے بعد کمیونٹی کے چھوٹی عمر کے افراد کے لیے تربیت کار بننے کا موقع ملا تھا۔ FURSA انتہا پسندی کے خطرے کے شکار لوگوں کو انتہا پسندوں کی طرف مڑنے کے بجائے، مشغولیت کی متبادل شکلوں کے ذریعے انتہا پسندی کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے، اور انہیں مہارتوں اور بڑے مواقع کی فراہمی کے ذریعے انتہا پسندوں کی طرف مزاحمت پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

متعلقہ مہمات

MoreThanARefugee#

یہ ایک اثر انگیز ویڈیو مہم ہے جو کہانی گوئی کی طاقت کے ذریعے دنیا بھر کے پناہ گزیوں کے لیے حمایت اور بیداری پیدا کرتی ہے۔

ایک برائے ایک (One-To-One)

"سابق انتہا پسندوں اور آن لائن پر انتہا پسندوں کی طرف رجحان کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کے درمیان مداخلتوں کی سہولت کی فراہمی"

سائن اپ کریں

ٹول کٹ تک رسائی کے لیے سائن اپ کریں۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہے اور آپ کو بے انتہا رہنمائی اور ذرائع معلومات تک رسائی دیتی ہے تاکہ آپ کی مہم زیادہ سے زیادہ تاثر حاصل کر سکے۔

سائن اپ کریں